شہید فلسطینی کی دستاویزات 24 سال بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے

جمعہ 11 نومبر 2016 17:58

جنین(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) اسرائیلی فوج نے ایک شہید فلسطینی کی دستاویزات اس کی شہادت کے 24 سال کے بعد اس کے اہل خانہ کے حوالے کیے ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین سے تعلق رکھنے والے شہید منیر جرادات کی ذاتی اسناد اور دیگر دستاویزات صہیونی فوج نے اس کی شہادت کے چوبیس سال کے بعد اس کیگھر والوں کے حوالے کیے ہیں۔

شہید کے بھائی انور جرادات نے بتایا کہ صہیونی فوجی انتظامیہ کی طرف سے انہیں ٹیلیفون کے ذریعے اطلاع دی گئی تھی کہ شہید منیر جرادات کی دستاویزات فوج کے پاس ہیں جنہیں وصول کیا جا سکتاہے۔انور جرادات کا کہنا ہے کہ چوبیس سال قبل ان کے شہید ہونے والے بھائی اور اس کے چھوٹے بھائی دونوں کے نام ایک ہی تھی۔

(جاری ہے)

منیر کی شہادت کے ایک سال بعد اس کے دوسرے بھائی کا نام بھی منیر جرادات ہی رکھا گیا تھا۔

اس لیے اہل خانہ کو بھی دونوں بھائیوں کی شناختی دستاویزات میں ناموں کی وجہ سے شبہ ہو رہا تھا۔ انور نے بتایا کہ جب صہیونی فوجیوں نے انہیں بھائی کی دستاویزات فراہم کیں تو ان میں شہید بھائی کی تصویر موجود تھی جس سے اس کی شناخت کی گئی ہے۔یہ دستاویزات اسرائیلی فوج نے اس وقت قبضے میں لے لی تھیں جب سنہ 1992ئ میں صہیونی فوج نے منیر جرادات کو انیس سال کی عمر میں شہید کردیا تھا۔ ۔

متعلقہ عنوان :