بیت المقدس: فدائی حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں فلسطینی گرفتار

جمعہ 11 نومبر 2016 17:58

مقبوضہ بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں گذشتہ روز اسرائیلی فوج نے ایک کارروائی کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو حراست میں لیا ہے، جس کے قبضے سے ایک چاقو برآمدکرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ زیرحراست فلسطینی شہری کی شناخت نہیں کی جاسکی ہے۔ اسرائیلی پولیس گرفتار فلسطینی شہری کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ میں بتایا ہے کہ فلسطینی شہری کو بیت المقدس کی شعفاط کالونی سے اسرائیلی ریلوے اسٹیشن کے قریب سے جمعرات کو حراست میں لیا۔اسرائیلی پولیس کا کہنا ہے کہ مشتبہ فلسطینی حملہ آور کو تفتیش کے لیے حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ادھر جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے وسطی شہر رام اللہ میں فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوجیوں پر سنگ باری کی اور پٹرول بم پھینکے تاہم اس کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ۔