عالم اسلام کی غفلت نے مسئلہ فلسطین کو نقصان پہنچایا، خالد مشعل
امن اور جنگ کا راستہ بیت المقدس سے ہو کر گذرتا ہی: حماس رہنما
جمعہ 11 نومبر 2016 17:58
(جاری ہے)
ہم سب کی اجتماعی ذمہ داریوں میں ایک بڑی ذمہ داری القدس کے ساتھ اپنے رشتے کو مضبوط کرنا ہے۔
جب تک القدس آزادی نہیں ہوتا اس وقت تک فلسطین کی آزادی کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔خالد مشعل نے کہا کہ بیت المقدس قضہ فلسطین کا عنوان ہے۔ فلسطینی قوم اور ہمارے دشمن کیدرمیان جاری کشمکش میں القدس کو مرکزی حیثیت حاصل ہے۔ فلسطینی قوم آج تک اپنے خون سے القدس کی آزادی کے لیے جاری تحریک کی آبیاری کررہی ہے۔ پوری فلسطینی قوم کو بغیر کسی گروپ بندی یا افراط وتفریط کے القدس کے دفاع کے لیے جدو جہد جاری رکھنا ہوگی۔حماس کے سیاسی شعبے کے سربراہ نے فلسطینی قوم پر زور دیا کہ وہ قبلہ اول کے دفاع اور القدس کی آزادی کے لیے اپنی کوششیں مزید تیز کردیں۔ صہیونی ریاست اور اس کے تمام ادارے اور معاون تنظیمیں بیت المقدس کو یہودیانے کی سازشوں میں سرگرم ہیں۔ دشمن کی ان تمام سازشوں کو ناکام بنانے کے لیے فلسطینی قوم کو بھی اپنی جدو جہد کو تیز تر کرنا ہوگا۔خالد مشعل نے اپنے خطاب میں عالم اسلام کی طرف سے بیت المقدس کے اہم ترین معاملے کو نظر انداز کیے جانے پر حیرت اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل دن رات اور علی الاعلان بیت المقدس کا نقشہ بدلنے اور مسجد اقصیٰ کی تقسیم کی سازشیں کررہا ہے مگر عالم اسلام اور عرب ممالک القدس اور قبلہ اول کے حوالے سے اپنی ذمہ داریوں سے عہدہ بر ہونے کے بجائے مجرمانہ غفلت کا شکار ہیں۔انہوں نیامریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ نئے امریکی صدر کو یہ احساس کرنا ہوگا کہ اسرائیل امریکا پر ایک بوجھ ہے اور اسے بوجھ کو اتار پھینکنا ہوگا۔ امریکی کی نئی انتظامیہ کو اس حقیقت کا بھی ادراک کرنا ہوگا کہ جب تک فلسطین کا مسئلہ حل نہیں ہوتا اس وقت تک خطے میں امن اور استحکام کی تمام کوششیں رائیگاں جائیں گی۔۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
-
بھارت،ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.