لاہور چیمبر کے عہدیداران کا شیخ سلیم علی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار

جمعہ 11 نومبر 2016 17:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر عبدالباسط، سینئر نائب صدر امجد علی جاوا اور نائب صدر محمد ناصر حمید خان نے لاہور چیمبر کے سابق صدر شیخ سلیم علی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے عہدیداروں نے کہا کہ شیخ سلیم علی انتہائی بہترین اور سلجھی ہوئی شخصیت کے مالک اور وسیع تجربہ سے مالامال تھے ، انہوں نے صنعتی شعبہ اور تاجر برادری کے لیے جو خدمات سرانجام دیں انہیں ہمیشہ سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ شیخ سلیم علی کی وفات سے جو خلا پیدا ہوا ہے وہ کبھی پٴْر نہیں ہوگا۔ لاہور چیمبر کے عہدیداروں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور اہل خانہ کو صبر جمیل دیں۔

متعلقہ عنوان :