مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 6 ارب 25 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے

جمعہ 11 نومبر 2016 17:44

مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 6 ارب 25 کروڑ ڈالر ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) رواں مالی سال کے پہلے دو ماہ میں سمندر پار پاکستانیوں نے 6 ارب 25 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے ۔ رپورٹ کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 6 ارب 25 کروڑ ڈالرپاکستان بھیجے جبکہ گزشتہ سال کے اسی عرصے کے دوران 6 ارب 50 کروڑ ڈالر پاکستان بھیجے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب ایک ماہ کے دوران بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں نے 1 ارب 50 کروڑ ڈالر کی رقوم پاکستان بھیجیں جو گزشتہ سال کے اسی ماہ کے مقابلے میں 1 اعشاریہ 2 فیصد زائد ہیں ۔

اکتوبر میں سعودیہ عرب سے 47 کروڑ ڈالر ، مشرقی وسطی سے 35 کروڑ ڈالر ، امریکہ سے 18 کروڑ ڈالر اور برطانیہ سے 17 کروڑ ڈالر ترسیل کیے گئے ۔ تجزیہ کاروں کے مطابق ملکی درآمدات اور سرمایا کاری پہلے ہی کم ہے اگر ترسیلات زر میں کمی واقع ہوئی تو حکومت کا ملکی معیشت کا پہیہ چلانے کے لئے عالمی مالیاتی اداروں اور مرکزی بینک پر انحصار بڑھ جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :