مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 23 فیصد اضافے سے 9 ارب 31 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 17:44

مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 23 فیصد اضافے سے 9 ارب 31 کروڑ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 23 فیصد اضافے سے 9 ارب 31 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا ۔رپورٹ کے مطابق برآمدات میں کمی اور درآمدات میں اضافے کے باعث مالی سال 2016-17ء کے پہلے 4 ماہ میں تجارتی خسارہ 23 فیصد اضافے سے 9 ارب 31 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 1 ارب 70 کروڑ ڈالر زائد ہے ۔

(جاری ہے)

جولائی سے اکتوبر کے دوران ملکی برآمدات 6 فیصد کمی سے 6 ارب 43 کروڑ ڈالر رہی اسی طرح 4 ماہ کے دوران ملکی درآمدات 8.6فیصد اضافے سے 15 ارب 80 کروڑ ڈالر رہی ۔ ماہرین کے مطابق حکومت کو برآمدات میں اضافے کے لئے ایکسپورٹرز کے مسائل کو فوری طور پر حل کرنے اور صنعتوں کی پیداواری لاگت کم کرنے کے لئے ضروری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے تاکہ پاکستانی مصنوعات دیگر ممالک سے مسابقت کرسکے۔

متعلقہ عنوان :