پاکستان کے پاس قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے ایٹمی ڈھال، جغرافیائی سرحدوں کے دفاع ،روایتی جنگ کیلئے مضبوط جنگی مشین موجود ہے،سردار محمد مسعود
ہم ابلاغی محاذ پر قومی تشخص کے دفاع، ملکی مفادات کے تحفظ ،کشمیر کے حوالے سے اپنا مقدمہ عالمی برادری کے سامنے پیش کرنے میں کمزور ہیں ہمیں اپنی یونیورسٹیوں میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی تلوار سے لیس نوجوانوں کی فوج تیار کرنا ہوگی، صدر آزاد کشمیر کا مسیٹس انسٹیٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی کے کانووکیشن سے خطاب
جمعہ 11 نومبر 2016 17:34
(جاری ہے)
اپنے والدین ، قبیلے اور خاندان کا وقار بلند کرنے کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں۔
آزاد کشمیر میں اس وقت 6یونیورسٹیاں کام کر رہی ہیں، لیکن ہمیںمعیار تعلیم بڑھانے اور نصاب کو جدید عالمی مارکیٹ سے ہم آہنگ کرنے کی ضرورت ہے۔ کامسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی آزاد کشمیر میں بھی ایک معیاری کیمپس قائم کرے ۔ ادارے کے سربراہ نے مختصر عرصے میں ایک چھوٹے سے انسٹیٹیوٹ کو ملک کا ایک بڑا ادارہ بنا دیا ہے۔ جس پر پاکستانی قوم فخر کر سکتی ہے۔ صدرمسعود خالد نے کہا کہ سی پیک سے پاکستان ہی نہیں پورے خطے کی قسمت بدلے گی۔ پڑھے لکھے اور ہنر مند نوجوانوں کے لیے ترقی کی نئی راہیں لکھیں گی۔ سی پیک کے ثمرات سمیٹنے کے لیے ہمیں ابھی سے منصوبہ بندی کرنا ہوگی۔ پاکستان اور آزاد کشمیر کے اعلی تعلیمی ادارے وقت سے پہلے ماہر افرادی قوت تیار کریں۔ بصورت دیگر چین، دوبئی، سنگا پور، ملائیشیا اور دیگر ممالک کے ماہرین وہاں آکر خدمات سرانجام دیں گے۔ صدر سردار مسعود خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزاد ی کے حوالے سے اہل پاکستان اور اہل جموں و کشمیر کی کچھ ذمہ داریاں ہیں۔ وہاں انسانی حقوق کی سنگین پامالیاں ہو رہی ہیں۔اہل جموں و کشمیر کو پاکستان سے ان کی محبت کی سزا دی جا رہی ہے۔ پانچ سو سے زیادہ نوجوانوں کو بصارت سے محروم کرنے کے بعد اب انہوں نے نوجوان لڑکیوں کو نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔کالی عینکیں پہنے وہ خواتین ہماری تحریک کا اہم کردا رہیں۔ ان کی قربانیاں تاریخ کشمیر میں سنہری حروف سے لکھی جائیں گی۔ وہ خواتین تحریک آزادی کی علامت بن چکی ہیں۔ ہم نے انہیں کسی حال میں مایوس نہیں کرنا۔ اہل پاکستان اور اہل آزادکشمیر ان کا سہارا بنیں گے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.