اتحاد میٹرو پولٹین کارپوریشن لیبر یونین کوئٹہ کا میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کے دفتر سامنے احتجاجی مظاہرہ

جمعہ 11 نومبر 2016 17:34

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) اتحاد میٹرو پولٹین کارپوریشن لیبر یونین کوئٹہ کا جمعہ کے روز میئر کوئٹہ ڈاکٹر کلیم اللہ کے دفتر سامنے احتجاجی مظاہرہ ۔ تفصیلات کے مطابق اتحاد لیبر سی بی اے یونین کے صدر حضرت خان کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور میئر کے خلاف زبردست نعرہ بازی کی گئی یونین کے صدر نے کہاکہ میٹر پولٹین کارپوریشن میں ایک مضبوط گروہ نے میٹرو پولٹین کو اپنے گھر کما جا گیر بنایا ہواہے یہاں تک کے میئر بھی ان کے اجازت کے بغیر کوئی کام نہیں کرتے ہیں ، انکی ایماء پر میئر جائز مطالبات میں میٹرو پولٹین انتظامیہ کو کمیشن کی مد میں کچھ نہیں ملتا ہے بد عنوانی کے اعتبار سے میٹرو پولٹین عروج پر ہے جبکہ ایک شخص کو چار عہدوں پر فائز کیا گیا ہے الیکٹرک کے انچارج لائیور کے نام کروڑوں روپوں کی کرپشن کر رہے ہیں پرائیویٹ انجینئرز کو بھاری معاوضہ پر بھرتی کیا گیا ہے جو صرف اورصرف کمیشن جمع کرنے میں لگے ہوئے ہیں جبکہ میٹرو پولٹین میں موجود مستقل ملازمین ڈگریاں لیکر گلیوں کی ڈیوتی کر رہے ہیں 5گریڈ کے اہلکار میئر16گریڈ میں ترقی دے رہیہیں جوکہ انکی حاکمانہ روپے کے منہ بولنا ثبوت ہے ۔

(جاری ہے)

جبکہ سبی بی اے یونین اس غیر قانونی اقدام کو رکنے کیلئے احتجاج کر رہی ہے ۔ جبکہ چار عہدوں پر فائز اہلکار یونین کے صدر کو دھمکیاں دے رہاہے کہ احتجاج ختم کرو ورنہ اس کا نتیجہ ٹھیک نہیں ہوگا یونین ہزا پرزور مطالبہ کرتی ہے کہ وزیر اعلیٰ بلوچستان چیف سیکرٹری بلوچستان ، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ ، نیب بلوچستان، اینٹی کرپشن بلوچستان سے مطالبہ کرتی ہے کہ میٹروپولٹین کارپوریشن میں اس کرپشن کے خلاف سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :