کہوٹہ ،ہیل جمیری میں ایک ہی گھر کے 4افراد آنکھوں کی روشنی سے محروم،صاحب ثروت افراد سے امداد کی اپیل

جمعہ 11 نومبر 2016 17:34

کہوٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء)تحصیل کہوٹہ کے گاوں ہیل جمیری میں ایک ہی گھر کے 4افراد آنکھوں کی روشنی سے محروم ۔گھرکی واحد کفیل 70سالہ بیوہ معزور بیٹے اور پوتی پوتے کے لیے دو وقت کی روٹی کھلانے کے لیے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ۔صاحب ثروت افراد سے امداد کی اپیل ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تحصیل کہوٹہ کی یونین کونسل کھڈیوٹ کے گاوں ہیل جمیری کا رہائشی فیض عالم اور اس کے دو بیٹے اور ایک بیٹی دونوں چاروں افرادآنکھوں کی روشنی سے محروم ہیں ۔

آنکھوں میں سے دکھائی ناں دینے کی وجہ سے یہ افرادناں تو دنیا کی رنگینوں کو دیکھ سکتے ہیں اور ناں ہی کوئی محنت مزدوری کر سکتے ہیں اس لیے سارا دن گھر میں بیٹے رہتے ہیں اور انکے کھانے پینے کے لیے ان کی 70سالہ بوڑھی بیوہ ماں در در کی ٹھوکریں کھانے پرمجبور ہیں انہوں نے کہا کہ مہنگائی کا دور دورہ ہے دو وقت کی روٹی کمانے کے لیے مجھے کی صبح سے شام تک کام کرنا پڑہتا ہے انہوں نے صاحب حثیت افراد سے امداد کی اپیل کی ہے ۔