چین میں بجلی کے استعمال میں جنوری سے اکتوبر میں اضافہ

جمعہ 11 نومبر 2016 17:23

چین میں بجلی کے استعمال میں جنوری سے اکتوبر میں اضافہ
بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چین میں بجلی کے استعمال جو کہ اقتصادی سرگرمی کا اہم پیمانہ ہے سروس سیکٹر کی طرف سے زیادہ کھپت کی وجہ سے سال رواں کے پہلے دس مہینوں میں بڑھتا گیا ، بجلی کی کھپت میں سال رواں کے پہلے دس مہینوں میں گذشتہ سال کی زیر تبصرہ مدت میں 0.8فیصد کے مقابلے میں 4.8فیصد کا اضافہ ہوا ہے ۔

(جاری ہے)

یہ بات قومی ترقیاتی و اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی ) نے بتائی ہے ، کمیشن کے سیکرٹری جنرل لائی امن نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ سال رواں کے ابتدائی دس مہینوں میں سروس سیکٹر کی طرف سے بجلی کے استعمال میں تیزی سے اضافہ ہوا جو کہ زراعت اور صنعتی شعبوں میں بالترتیب5.1فیصد اضافے اور 2.3فیصد اضافے کے مقابلے میں 11.6فیصد زیادہ ہے ، انفارمیشن ، کمپیوٹنگ اور سافٹ ویئر کی صنعتوں میں استعمال کی جانیوالی بجلی میں 15.2فیصد سالانہ کامرس ، مہمان داری اور کیٹرنگ صنعتوں کی طرف سے استعمال کی جانیوالی بجلی میں 9.9فیصد کا اضافہ جبکہ بزنس اور رہائشی سروسز کے علاوہ فنانشل اوررئیل سٹیٹ انڈسٹری کی طرف سے استعمال کی جانیوالی بجلی میں 12.6فیصد کا اضافہ ہوا ، چین اپنے اقتصادی ڈھانچے کو مینوفیکچرنگ اور انویسٹمنٹ سے سروسز اور کھپت کی طرف ری بیلسنگ کررہاہے ، سرکاری اعدادوشمار کے مطابق سال رواں کے پہلے چھ ماہ میں سروسز سیکٹر میں 7.5فیصد کا اضافہ ہوا جو کہ مجموعی معیشت کا 54.1فیصد اور گذشتہ سال کے مقابلے میں 1.8فیصد پوائنٹس زیادہ ہے ۔

متعلقہ عنوان :