عجائب گھروں کے سلسلے میں بین الاقوامی تعاون کیا جائے ، نائب وزیر اعظم چین

عجائب گھروں کی مناسب تعمیر ، تحفظ اور استعمال تمام ممالک کا مشترکہ کام ہے ، فورم سے خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 17:14

شینزن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) چینی نائب وزیر اعظم لایو یان ڈونگ نے عجائب گھروں میں زیادہ بین الاقوامی تبادلے اور تعاون کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار جنوبی چین کے صوبہ گوانگ ڈونگ میں شینزن میں منعقدہ ایک بین الاقوامی میوزیم فورم کی افتتاحی تقریب میں کیا ، صدر شی جن پنگ نے فورم کو ایک تہنیتی پیغام ارسال کیا ہے ۔

(جاری ہے)

لایو نے کہا کہ چین نے عجائب گھر کی ترقی کو قومی ثقافتی حکمت عملی بنایا ہے اور اب تک چین میں متعدد سطحوں کے ساتھ جامع اور متنوع میوزیم سسٹم قائم کیا گیا ہے ، ان عجائب گھروں میں 20ہزار سے زائد نمائشوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں ہر سال 70کروڑ عوام آتے ہیں اور انہوں نے سماجی و اقتصادی ترقی میں عملی کردار ادا کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام ممالک کا یہ مشترکہ کام ہے کہ وہ عجائب گھروں کی مناسب طورپر تعمیر ، تحفظ اور استعمال کریں جس سے ثقافت کے پھیلائو میں مدد ملے گی ، اس فورم کا اہتمام یونیسکو کیلئے عوامی جمہوریہ چین قومی کمیشن سرکاری ، ثقافتی نوادرات بیور و اور شینزن میونسپل حکومت نے مشترکہ طورپر کیا ہے ، اس میں 200سے زائد عالمی شہرت یافتہ عجائب گھروں کے ماہرین نے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :