چین ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پہلے سے زیادہ کہیں سخت اقدامات کررہا ہے ، اہلکار

جمعہ 11 نومبر 2016 17:14

مراکش (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مراکو کے شہر مراکش میں سی او پی 22شرکت کرنے والے چینی وفد کے نائب سربراہ شائی جی نے گذشتہ روز اس امر کی تصدیق کی کہ چین ماحولیاتی تبدیلی کے بارے میں پہلے سے کہیں زیادہ زبردست اقدامات کررہا ہے ، سی او پی 22نے پریس کانفرنس کے دوران شائی نے کہا کہ چین نے 2030ء کے لگ بھگ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کے عروج تک پہنچنے کیلئے ایک زبردست ہدف مقرر کیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے وضاحت کی کہ کئی شہروں نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 2030ء سے قبل اپنے عروج کے ہدف کو پہنچ سکتے ہیں اور کم شہروں نے 2020ء کے لگ بھگ ہدف کے حصول کیلئے کوشش کی ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کئی صنعتوں بلکہ توانائی سے بھرپور صنعتوں سے کہا گیا ہے کہ وہ کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کنٹرول کریں اور 2020ء تک عروج تک پہنچنے کی کوشش کریں ۔

متعلقہ عنوان :