چین ،چھ سالہ لڑکے کو ا 100 زائد گھنٹوں کی امدادی کاوشوں کے بعد ایک متروک کنویں میں مردہ پایا گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 17:14

شائی جیانگ زوانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ایک چینی لڑکے کو ایک سو سے زائد گھنٹے کے زبردسست ریسکیو کے بعد جمعرات کی رات شمالی چین کے صویہ ہیبی میں ایک غیر آباد کنویں میں بالآخر مردہ پایا گیا ، ایک ریسکیو اہلکار وو سو جائی نے کہا کہ اس لڑکے میں زندگی کے کوئی آثار نہیں پائے گئے ، چھ سالہ لڑکا اتوار کی صبح موضع بائو ڈنگ شہر کے موضع لائی شیان میں 80میٹر گہرے خشک کنویں میں اس وقت گر گیا جب وہ اپنے باپ کے ساتھ سبزی کاٹنے میں مدد کررہا تھا ، اس کے والد نے سوشل نیٹ ورکنگ اپلیکیشن وی چیٹ پر مدد کی اپیل کی اور امدادی کارکن اور عوام اپنے طورپر مدد کرنے کیلئے وقوعہ کی طرف دوڑ پڑے ، ریسکیو آپریشن میں 500سے زائد امدادی کارکنوں اور قریباً 100ایکس کیویٹرز نے حصہ لیا ، چونکہ 30سینٹی میٹر قطر والا کنواں کسی بالغ کیلئے نیچے اترنے کیلئے انتہائی تنگ تھا ، امدادی کارکنوں نے لڑکے تک پہنچنے کیلئے کنویں کی کھدائی کی ۔

متعلقہ عنوان :