مظفرآباد‘کھاوڑہ چلانگ بنگ میں اچانک خوفناک آتشزدگی سے 4مکان جل کر خاکستر ‘لاکھوں روپے کا نقصان

سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر موقع پر پہنچ گئے‘ حکومت سے فی الفور معاوضہ کا مطالبہ

جمعہ 11 نومبر 2016 17:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) حلقہ چار کھاوڑہ چلانگ بنگ میں اچانک خوفناک آتشزدگی محمد جمیل انجم کے چار مکان جل کر خاکستر لاکھوں روپے کا نقصان ،سابق وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر موقع پر پہنچ گیا حکومت سے فی الفور معاوضہ کا مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حلقہ نمبر چار کھاوڑ ہ میں خوفناک آتشزدگی سے محمد جمیل انجم کے چار مکان جل کر خاکستر ہو گے گھر وں میں موجودہ سامان مکمل جل کر خاکستر ہو گیا اعوام علاقہ کی بھر پور کوشش کی باجود بھی آگ پر قابو نہ پایا جا سکا جس کی واجہ سے گھر مکمل طور پر جل کر خاکستر ہو گے مطاثرہ خاندان کھلے آسمان کے نیچے زندگی گزار نے پر مجبور ،پیپلزپارٹی کے سابق سیکرٹری جنرل وزیر خزانہ چوہدری لطیف اکبر موقع پرپہنچ گے مطاثرہ خاندان سے اظہار افسوس کیا اور حکومت آزاد کشمیر سے مطالبہ کیا ہے کے نقصانات کا فوری رتخمینہ لگا کر مطاثرہ خاندانوں کو معاوضے کے ادائیگی کی جائے خواتین بچے بچیاں سردی میں کھلے آسمان کے نیچے رات دن گزار رہے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :