دوبئی کے کامیاب بزنس مین چوہدری عامر رضا کاآزاد کشمیر کے غریب اور مفلوک الحال لوگوں کی مدد اور اعانت کیلئے رضا ویلفیئر فائونڈیشن کے نام سے فلاحی ادارہ قائم کرنے کا اعلان

جمعہ 11 نومبر 2016 17:14

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) دوبئی کے کامیاب بزنس مین چوہدری عامر رضا نے آزاد کشمیر کے غریب اور مفلوک الحال لوگوں کی مدد اور اعانت کے لیے رضا ویلفیئر فائونڈیشن کے نام سے فلاحی ادارہ قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ فائونڈیشن کے زیر اہتمام تعلیم صحت کے منصوبے شروع کیے جائیں گے اور جہیز کی وجہ سے شادی نہ کر سکنے والی خواتین کے لیے جہیز پروگرام شروع کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کے دوران ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے والد (مرحوم)چوہدری لطیف رضا کے نام پر رضا فائونڈیشن کے نام سے ریاست گیر فلاحی تنظیم کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے ۔ اس فائونڈیشن کے زیر اہتمام سکولوں کا قیام عمل میں لایا جائیگا۔ یتیم اور غریب بچوں کے لیے یونیفارم ، کتابیں اور و ظائف کا اہتمام کیا جائے گا اور غریب و مفلوک الحال لوگوں کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے مفت طبی کیمپ منعقد کیے جائیں گے اور آپریشنز کے لیے لوگوں کی معاونت کی جائیگی۔

اس فائونڈیشن کے زیر اہتمام بچیوں کی شادی کیلئے معقول جہیز فنڈ کا اجراء کیا جائیگا۔ رضا ویلفیئر فائونڈیشن خالصتاً دکھی انسانیت کی بلا تخصیص خدمت کے لیے کام کرے گی۔ فائونڈیشن کو فلاحی سر گرمیوں کے لیے معقول سرمایہ مہیا کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :