سیزفائرلائن پر آباد شہریوں کو بھارتی گولہ باری سے محفوظ بنانے کیلئے گھروں کے قریب مضبوط بینکربناکردینگے ‘سیز فائرلائن کو بجلی کی لوڈشیڈنگ سے مستثنیٰ کرینگے ‘ آزادکشمیرکا بچہ بچہ پاکستان کے عوام اور فوج دفاع پاکستان کیلئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہیں‘پاک فوج اور سیز فائرلائن پرآباد شہریوں کی موجودگی میں بھارت سیز فائرلائن کو عبور کرنے کی جرات نہیں کرسکتا
آزاد کشمیر کے قائمقام وزیر اعظم راجہ نثار احمد خان کا کھلی کچہری سے خطاب
جمعہ 11 نومبر 2016 17:12
(جاری ہے)
مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر میں ترقیاتی منصوبہ جات میں کوالٹی پرکوئی سمجھوتہ نہیںکرے گی۔
تمام پراجیکٹ اعلیٰ معیار کے مطابق ہونگے۔ آزادکشمیربھرمیں بجلی کی گھرگھر فراہمی کے لیے 7 ارب روپے کا پراجیکٹ شروع کررہے ہیں۔ لوگوں کو بجلی کے معاملات اور درست میٹرریڈنگ کے لیے معیاری میٹرلگائیں گے۔ بجلی چوری میں ملوث محکمہ کے ملازمین اور صارفین کے خلاف کارروائی کریں گے۔ سرکاری افسران بھاری تنخواہیں اور مراعات حاصل کرتے ہیں۔ انھیں اپنے فرائض دیانتداری اور ایمانداری سے سرانجام دیناہونگے۔ سابقہ دور کی روش اور رویوں میں تبدیلی لاناہوگی۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے مقامی ریسٹ ہائوس میں کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پرسابق امیدوار اسمبلی محمداقبال خان، ڈپٹی کمشنر سردار عدنان خورشید، ایس ایس پی چوہدری منیرحسین، سابق چیئرمین ضلع کونسل راجہ اقبال سکندر، سابق چیئرمین زکواة راجہ محمدافضل، راجہ محمود خان، جماعت اسلامی کے راہنما حبیب الرحمن آفاقی، سابق ایڈووکیٹ جنرل ریاض نوید بٹ، سابق ڈی پی آئی راجہ عبدالحمید،مسلم لیگ ن حلقہ کھوئیرٹہ کے صدر راجہ عقیل احمد خان، حلقہ کھوئیرٹہ کے جنرل سیکرٹری اعجاز بھٹی، نجیب الرحمن، محمد نواز چوہدری راجہ ضمیر عرف باوا، صاحبزادہ الیاس قادری ،مسلم لیگ یوتھ کے راجہ ظفراللہ خان، حافظ محمدساجدمنجوالوی، مرزامحمودسمیت مختلف محکموں کے افسران بھی موجود تھی۔ اس موقع پرقائمقام وزیراعظم کو عوام علاقہ نے اپنی مشکلات بتائیں اور بعض محکموں کے خلاف شکایات بھی کیں۔ قائمقام وزیراعظم نے جملہ لوگوں کے مسائل اور شکایات توجہ سے سنیںاور بعض معاملات کے فوری حل کے لیے موقع پرہدایات دیں۔ قائمقام وزیراعظم راجہ نثار احمد خان نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیر میں نظم ونسق ،قانون وآئین کی بالادستی ہرصورت قائم رکھے گی۔حکومتی معاملات کوکسی صورت ڈی ٹریک نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ عوام الناس اطمینان رکھیں حکومت لوگوں کے جملہ مسائل اور معاملات سے پوری طرح آگاہ ہے۔ ترقیاتی عمل میں چیک اینڈ بیلنس رکھا جائے گا۔ سرکار کے وسائل کوکسی صورت بے دریغی سے استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ انھوں نے کہاکہ کسی ایک شخص کی خواہش کے مطابق ضابطہ میں تبدیلی نہیں لائیں گے۔ ملازمین کے تبادلہ جات کے لیے الگ پالیسی بنائی ہے۔ محکمہ تعلیم میں تبادلہ جات تعلیمی سیشن کے اختتام پرہونگے تاکہ تعلیمی نظام ڈسٹرب نہ ہواس کے لیے الگ چار درجاتی فارمولہ بھی بنایاجارہاہے۔ ہرٹیچر کی کارکردگی اور امتحانی رزلٹ دکھاناہونگے۔ محکمہ تعلیم میں تبادلہ جات سال میں صرف ایک ہی بار ہونگے۔ انھوں نے کہاکہ سرکارکا کوئی آفیسریاملازم کسی کرپشن ، بددیانتی یافرائض سے تجاوز کرتے ہوئے پایاگیاتو اس کے خلاف کارروائی کریں گے۔ اسے جزاوسزا کے عمل سے ہرصورت گزرناہوگا۔مزید کشمیر کی خبریں
-
مودی حکومت نے جموں وکشمیر پیپلزلیگ ، پیپلزفریڈم لیگ پرپابندی عائد کردی، لبریشن فرنٹ پرپابندی میں 5 برس کی توسیع
-
مظفرآباد، میٹرک کی سند میں تاریخ پیدائش تبدیل کرنے کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال قید اورایک لاکھ روپے کی سزا
-
بھدرواہ میں 3.6 شدت کے زلزلے کے جھٹکے
-
کشتواڑ میں 3.4 شدت کا زلزلہ
-
جموں و کشمیرمیں بھارتی اقدامات انسانیت کے خلاف سنگین جرائم ہیں، امریکا میں پاکستانی سفیرکا خطاب
-
پاکستان حق خود ارادیت کے حصول تک کشمیری بہن بھائیوں کی اخلاقی، سیاسی اور سفارتی مدد جاری رکھے گا، انوار الحق کاکڑ
-
کشمیری فنکاروں، شاعروں اور موسیقاروں نے مقبوضہ کشمیر میں بھارتی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے،مشعال ملک
-
عالم اسلام کو اسلامی تہذیب کی علامتیں مٹانے پر بھارت کا بائیکاٹ کرنا چاہیے ، مشعال ملک
-
گڑھی دوپٹہ سے ملحق علاقے لوگلی کے جنگل میں آگ بھڑک اٹھی
-
میرپورمیں پہلا سافٹ ویئرٹیکنالوجی پارک تکمیل کے آخری مرحلے میں داخل ہو گیا
-
مشعال ملک کا پروفیسر شال کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
جنرل اسمبلی میں پاکستا ن کی پیش کردہ قرارداد کی منظوری جموں و کشمیر اور فلسطین کے مکینوں کے لئے امید کی کرن ہے،منیر اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.