سعو د ی فلائی اوور پر حادثہ ، ڈرائیور بال بال بچ گیا۔

جمعہ 11 نومبر 2016 16:59

سعو د ی فلائی اوور پر حادثہ ، ڈرائیور بال بال بچ گیا۔

ریاض (اُردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11نومبر 2016ء) ریاض شہر کے بہت اونچے فلائی اوور پر ایک شخص نے حادثے سے بچنے کے لیے گاڑی کو فلائی اوور کے کونے میں ماردیا۔ حادثے سے بچاؤ کے لیے ڈرائیور گاڑی پر سے کنٹرول کھوبیٹھا۔

(جاری ہے)

تاہم اس حادثے کے باعث باقی ماندہ گاڑی چلانے والوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔ بعدازاں شہری دفاع کے یونٹ نے گاڑی کو باہر نکال کر ورکشاپ منتقل کردیا ہے ۔ اور ٹریفک میں روانی پیدا ہوگئی ہے ۔ جب کہ ڈرائیور موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

متعلقہ عنوان :