Live Updates

خیبرپختونخوامیں پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی، زمین خان

جمعہ 11 نومبر 2016 16:54

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا کے رہنماء زمین خان نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا شہیدوں کی سرزمین ہے، عوام صرف ان کا انتخاب کریں گے جن کے پاس چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا ٹکٹ ہو گا۔ میڈیا آفس اسلام آباد میں صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کے دوران انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان اتنے روز تو خیبرپختونخوا بھی نہیں آئے جتنے روز دھرنوں میں گزارے، تعلیم، صحت کے حوالہ سے کوئی بہتر انتظام نہیں اٹھائے گئے اور نہ روزگار کے ذرائع پیدا کئے گئے اور نہ ہی عوام کے مسائل حل کرنے پر کوئی توجہ دی گئی ۔ زمین خان نے کہا کہ عمران خان نے خیبرپختونخوا میں عوام کو سرکاری ہسپتالوں میں سستے علاج سے بھی محروم کر دیا ہے، صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں کئے گئے، وزراء عوام سے ملتے نہیں ہیں جبکہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی اور کارکنوں کی زبان پر خیبرپختونخوا میں کرپشن کی فریادیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی خیبرپختونخوا میں آج بھی بہت بڑی قوت ہے اور خیبرپختونخوامیں پورے ملک کی طرح آئندہ حکومت پاکستان پیپلزپارٹی کی ہی ہو گی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات