گلف کونسل برائے تعاون کاآئندہ سال دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بننے کا امکان۔

جمعہ 11 نومبر 2016 16:46

گلف کونسل برائے تعاون کاآئندہ سال دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بننے کا امکان۔

ریاض (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 11نومبر 2016ء ) ڈپٹی کراؤن شہزادہ محمدبن سلمان کا یہ کہنا ہے کہ اگر ریاستوں میں اسی طرح اتحاد کو فروغ ملتا رہتااور وہ اسی لگن سے کام کرتی رہیں۔ توآئندہ سالوں میں ریاستیں دنیا کی چھٹی بڑی معیشت بن جائیں گی ۔یہ بات انہوں نے ایک میٹنگ میں کہی جس میں مختلف گلف ریاستوں کے وزراء اور اہم عہدیداران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے گلف کونسل برائے تعاون کی اب تک کی جانیوالی کوششوں کو سراہااورکہاکہ آئندہ سالوں میں بھی یہ کونسل اسی محنت اور جذبے سے نظام میں بہتری اور خوشحالی کے لیے کام کرتی رہے گی ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 2020 کے ٹارگٹ کو مدنظر رکھتے ہوئے سعودی عرب نے 6جون کو نیشنل ٹرانسمیشن پروگرام تشکیل دیا تھا۔ جس کا مقصد تمام ریاستوں میں نظام کی بہتری ہے۔ اس اجلاس میں یہ بھی کہا گیا کہ سعودی معیشت کا مقصد انوسٹمینٹ کے درمیان پیدا ہونیوالی رکاوٹوں کوختم کرنااور شفاف سسٹم کو قائم کرنے کے ساتھ ساتھ احتساب بھی کرنا ہے ۔ تاہم ایک اندازے کے مطابق سعودی حکومت پرائیویٹ سیکٹر میں اب تک چار لاکھ پچاس ہزار نوکریاں نکال چکا ہے ۔

متعلقہ عنوان :