مقبوضہ کشمیر : پاوا شیل کے دھوئیں سے چودہ سالہ کشمیری طالب شہید

رواں انتفادہ کے دوران شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 113ہوگئی

جمعہ 11 نومبر 2016 16:45

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیرمیں مہلک پاوا شیل کے دھوئیں سے سکول کی چودہ سالہ طالبہ منزہ رشید جاںبحق ہو گئی ہے ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق دو نومبر کو چھٹی جماعت کی طالبہ کاسرینگر میں صورہ کے علاقے آنچار میں بھارتی فورسز کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے پاوا اور آنسو گیس کے شیلوں کے بے دریغ استعمال کی وجہ سے سانس لینے میں شدید دشواری سے دم گٹھ گیا تھا ۔

طالبہ کے والد نے صحافیوں کو بتایا کہ منزہ کو فوری طورپرصورہ ہسپتال لے جایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مصنوعی طورپر سانس دی ۔ ہسپتال میں زیر علاج رہنے کے بعد وہ گزشتہ روز دم توڑ گئی ۔والد نے بتایا کہ وہ گھر میں کھانا کھا رہی تھی جب فورسز نے پاوا شیل کا بے دریغ استعمال کیا جس سے اسکی حالت بگڑ گئی ۔

(جاری ہے)

مقبوضہ وادی کشمیرمیں گزشتہ 125روز سے جاری حالیہ انتفادہ کے دوران یہ پہلا موقع ہے کہ بھارتی فورسز کو مہلک پیلٹ گن کے متبادل کے طورپر فراہم کئے گئے پاوا شیل کے استعمال سے کوئی کشمیری شہید ہوا ہے ۔

منزہ کی شہادت سی8جولائی کوبھارتی فوجیوں کے ہاتھوں حزب المجاہدین کے کمانڈر برہان وانی کے ماورائے عدالت قتل کے بعد سے جاری حالیہ انتفادہ کے دوران شہید ہونیوالے کشمیریوں کی تعداد بڑھ کر 113ہوگئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :