بھارت میں کرنسی نوٹوں کی اچانک منسوخی سے بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی

بینکوں‌کے باہرلوگوں کی طویل قطاریں،راہول گاندھی ہمدردی کیلئے بینک گئے تولوگوں نے قطارچھوڑکرسیلفیاں بنوانا شروع کردیں۔بھارتی میڈیا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 16:12

بھارت میں کرنسی نوٹوں کی اچانک منسوخی سے بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی

نئی دہلی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :بھارت میں500 اور1000 روپے کے کرنسی نوٹوں کی اچانک منسوخی سے بحرانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے،اے ٹی ایم سے پیسے نکلوانےکیلیے لوگوں کی طویل قطاریں لگ گئیں ہیں،لوگوں نے ہمدردی کیلئے بینک پہنچنے والے کانگریس رہنماراہول گاندھی کے ساتھ سیلفیاں بنوانا شروع کردیں۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت میں 500 اور 1000 روپے کے کرنسی نوٹ منسوخ کردیے گئے ہیں۔جس سے بھڑانی کیفیت پیدا ہوگئی ہے۔تاہم کانگریس رہنما راہول گاندھی لوگوں سے ہمدردی کے لیے بینک کے باہرپہنچ گئے۔راہول گاندھی نے ہمدردی کے طورپربینک کے باہرلگی قطارمیں لوگوں کے ساتھ کھڑے ہونے کااصرارکیا۔تولوگوں نے قطاریں چھوڑکرراہول گاندھی کے ساتھ سیلفیاں بنوانا شروع کردیں۔

متعلقہ عنوان :