گلگت، صوبائی حکومت امن کے قیام کے لیے انتہائی مخلص ہے ،اقبال حسن

جمعہ 11 نومبر 2016 16:16

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) صوبائی وزیر اطلاعات و پلاننگ اقبال حسن نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت امن کے قیام کے لیے انتہائی مخلص ہے اور صوبائی حکومت عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے کے لیے جامع پلان پر کام کر رہی ہے۔ وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمٰن کی بہترحکمت عملی کے باعث بے جاتنقید کرنیوالوں کے منہ بھی بند ہو جائینگے۔

صحت اور تعلیم کے شعبے میں خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدعنوانی کے خاتمے میں عوام کے تعاون سے خاطر خواہ کامیابی ملی ہے۔ مسلم لیگ ن کی حکومت کا ایجنڈا خطے کو ترقی یافتہ اور خوشحال بنانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے گلگت بلتستان اور پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہوگا۔

(جاری ہے)

انہو ں نے عوام سے اپیل کی کہ افواہوں پر کان نہ دھریں ۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ترقی کا عمل دیر پا اور پائیدار ہوگا ، ملکی سلامتی اور بقاء کے خلاف سوچ ناقابل برداشت ہے۔ نوجوانوں کو چاہئے کہ وہ ملک دشمن عزائم کا منہ توڑ جواب دیں ۔ہم نئی نسل سے اپیل کرتے ہے کہ وہ مثبت اور تعمیری سرگرمیوں کے ذریعے قومی سیاست میں اپنا کردار ادا کرے۔ صوبائی حکومت اپنی دیر پا پالسیوںکے ذریعے پڑھے لکھے نوجوانوں کے خوابوں کی تعبیر کے لئے دن رات کوشاں ہے۔