او آئی سی کا فلپائنی صدر روڈ ریگو ڈو ٹرٹے کی طرف سے مورو نیشنل لبریشن فرنٹ کے چیئر مین نور میسوری کی گرفتاری کے وارنٹ واپس لینے اور ان کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم

جمعہ 11 نومبر 2016 16:16

جدہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی ) نے فلپائنی صدر روڈ ریگو ڈو ٹرٹے کی طرف سے مورو نیشنل لبریشن فرنٹ ( ایم این ایل ایف ) کے چیئر مین نور میسوری کی گرفتاری کے وارنٹ واپس لینے اور ان کی رہائی کے فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو عالمی ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق جنوبی فلپائین میں امن کے لئے او آئی سی کے خصوصی نمائندے سفیر سید المصری نے چیئر مین کی گرفتاری کے وارنٹ واپس لینے اور ان کی رہائی کے فیصلے کی اطلاعات کو انتظامیہ کا مثبت اقدام قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ اس سے بانگ سومورو کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرنے میں بھی مددملے گی ۔

اور او آئی سی اس اقدام کو مورو نیشنل لبریشن فرنٹ ( ایم این ایل ایف ) اور اس کے چیئر مین اور بانگ سومورو کے عوام کی حمایت کے عزم کا موقع سمجھتی ہے ۔