ویت نام میں شراب نوشی کی شرح بڑھ گئی ، وزارت صحت

جمعہ 11 نومبر 2016 16:14

ہنوئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) ویت نام میں شراب کی کھپت میںاضافہ ہوگیا جبکہ خواتین اور مردوں میں شراب نوشی کی شرح بھی بڑھ گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ذرائع ابلاغ کے مطابق وزارت صحت کے شعبہ برائے پریوینٹو میڈیسن کے حکام نے ایک سیمینار میں بتایا کہ ویت نام میں 24 سے لے کر 64 سال تک عمر کے مردوں میں شراب پینے کی شرح گذشتہ پانچ سالوں میں 69.6 فی صد سے بڑھ کر 80.3 فی صد ہوگئی ہے ان میں سے 44.2 فیصد مرد خطرناک حد تک شراب کے رسیاء ہیں ۔

شراب پی کر ڈرائیونگ کرنے والوں کی شرح 47. 9 فیصدرہی ۔ سیمینار کے دوران بتایا گیا کہ ویت نامی خواتین میں بھی 2011 سے لے کر 2015 تک شراب پینے کی شرح میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا ۔ سیمینار میں مقررین اور ماہرین نے حکومت کو شراب نوشی کے بڑھتے رحجان پر قابو پانے کے لئے اقدامات کرنے اور امتناع شراب نوشی کے لئے پارلیمنٹ میں قانون سازی کرنے کی سفارش کی ہے ۔