بھارت اور پاکستان مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں،پروفیسر عبدالغنی بٹ کااپنی سوانح عمر ی کی تقریب رونمائی سے خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 16:14

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) مقبوضہ کشمیر میں سینئر حریت رہنماء پروفیسر عبدالغنی بٹ نے بھارت اورپاکستان پر زوردیا ہے کہ وہ دیرینہ مسئلہ کشمیر کو مذاکرات کے ذریعے حل کریں۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق پروفیسر بٹ نے ان خیالات کا اظہار وزیر باغ سرینگر میں اپنی رہائش گاہ پر اپنی سوانحہ عمری ’Beyond me‘کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔انہوںنے کہاکہ بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی کی بنیادی وجہ مسئلہ کشمیر ہے ۔ انہوںنے کہاکہ لال چوک کو استقلال چوک کے نام سے منسوب کیا جانا چاہیے کیونکہ وہ کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کے ہمارے عزم کاشاہد ہے ۔ پروفیسر ایم مظفر وانی نے پروفیسر کی سوانح عمری جاری کی ۔