سردارایازصادق نے کی اپنے انتخابی حلقے میں ایک تقریب میں شرکت

کارکنوں نے بجلی و پانی دو کی دہائی اور احتجاج کیا،کارکنوں کے اونچابولنے سے تقریب بدنظمی کا شکارہوگئی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 15:57

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق کے سامنے حلقہ کے کارکنوں نے بجلی و پانی دو کی دہائی اور احتجاج کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی سردارایازصادق نے آج اپنے انتخابی حلقے میں ایک تقریب میں شرکت کی تو کارکنوں نے شکایات کے انبارلگادیے۔ایک کارکن شفیع نے کہا کہ 2روزگزرگئے لیکن بسم اللہ کالونی میں پانی ہے نہ ہی بجلی ہے۔کارکن شفیع کے اونچابولنے سے تقریب بدنظمی کا شکارہوگئی۔مسلم لیگی کارکن احتجاج کرنیوالے شفیع کو تقریب سے باہرلے گئے۔

متعلقہ عنوان :