پی آئی اے کی جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کا روٹ تکنیکی وجوہات کی بناء پر تبدیل

PK-760کو ضروری رپیئرنگ کے لئے ریاض ایئر پورٹ پر اتارا گیا

جمعہ 11 نومبر 2016 16:01

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) پاکستان انٹر نیشنل ایئر لائن (پی آئی اے )نے جدہ سے لاہور آنے والی پرواز کے روٹ کو تکنیکی وجوہات کی بناء پر تبدیل کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

پی آئی اے کے ترجمان کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی پرواز نمبر PK-760کو ضروری رپیئرنگ کے لئے ریاض ایئر پورٹ پر اتارا گیا ہے جس کے بعد اس پرواز کے روٹ میں تبدیلی کر دی گئی ہے اب یہ پرواز لاہور کی بجائے کراچی ایئر پورٹ پر لینڈ کریگی ‘اس پرواز کے تمام مسافروں کو لاہور پہنچانے کیلئے متبادل انتظامات کیے گئے ہیں ۔پی آئی اے نے مسافروں کو پیش آنے والی زحمت پر معذرت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :