پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر میں شادی والے گھر میں بم دھماکہ کے نتیجے میں دلہن کا چچا جاں بحق ،ْوالد زخمی

جمعہ 11 نومبر 2016 15:58

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) پشاور کے مضافاتی علاقہ بڈھ بیر میں شادی والے گھر میں بم دھماکہ کے نتیجے میں دلہن کا چچا جاں بحق ،ْ والد شدید زخمی ہوگیا جنہیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

(جاری ہے)

دھماکہ کے بعد شادی کا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ہوگیا، جمعرات کے روز بڈھ بیر کے علاقہ شیخان بالا کے رہائشی رضا خان ولد عمر خان نامی شخص جو کہ ایف سی کا سابق اہلکار تھا کی بھتیجی کی شادی تھی، اس دوران باراتیوں کے آنے سے چند لمحے قبل حجرے میں چاولوں کی دیگیں پکانے کے دوران دیگ کے قریب بارودی مواد کا زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں دیگوں کے قریب کھڑا دلہن کا والد نور خان زخمی اور چچا رضا خان دم توڑ گیا جبکہ والد کی حالت بھی تشویشناک بتائی جاتی ہے۔