ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے

جمعہ 11 نومبر 2016 15:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) ترک صدر رجب طیب اردوان اہم دورے پر اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے اور وزیراعظم، صدر مملکت سمیت ملک بھر کے سیاسی رہنمائوں سے ملاقاتیں کریں گے ۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ترک صدر ہم ادورے اگلے ہفتے پاکستان آئیں گے اور 2 روز تک اسلام آباد میں قیام کریں گے جبکہ ان کے ساتھ اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہو گا۔ ترک صدر دورے میں وزیراعظم نواز شریف کے ساتھ دوطرفہ مذاکرات کریں گے اور صدر مملکت ممنون حسین، وزیراعظم نواز کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں بھی کریں گے۔ذرائع کے مطابق ان کے دورے کے دوران باہمی تعاون کے کئی معاہدوں پر دستخط بھی کئے جائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :