جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان کی تعیناتی عدلیہ کی آزادی کی طرف خطرناک اشارہ ہے ،ْبابر اعوان

جمعہ 11 نومبر 2016 15:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) سینئر ایڈووکیٹ بابر اعوان نے جسٹس ریٹائرڈ سعید الزمان کی بطور گورنر سندھ تعیناتی کو عدلیہ کی آزادی کیلئے خطرناک اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ قائم علی شاہ کو موہنجودڑو کی دریافت کہنے والوں کو ہڑپہ سے لیے گئے نئے گورنر سندھ کا تحفہ مبارک ہو ۔

(جاری ہے)

سپریم کورٹ میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بابراعوان نے کہا کہ قائم علی شاہ کو موہنجودڑو سے لیے جانے کی باتیں کرنے والوں کو اب ہڑپہ سے لیے گئے نئے گورنر سندھ کا تحفہ مبارک ہو ۔

ان ہوںنے کہاکہ جسٹس ریٹائرڈ سعیدالزمان کی تعیناتی عدلیہ کی آزادی کی طرف خطرناک اشارہ ہے، جس ادارے میں جج آئے گا وہ غیرجانبدار نہیں رہ سکتا ۔بابر اعوان نے کہا کہ نیوز لیکس کی تحقیقاتی کمیٹی شریفوں کا پاکٹ کمیشن ہے ،ْجسٹس ناصر الملک کمیشن رپورٹ کے بعد 2018 کے انتخابات آزادانہ نہیں ہوںگے ۔ سپریم کورٹ جسٹس ناصرالملک کمیشن کی رپورٹ پر نظر ثانی کرے ۔

متعلقہ عنوان :