مریم اورنگزیب کا پیمرا کا دورہ ،ْ چیئرمین پیمرا ابصار عالم نے وزیر مملکت کوپیمرا کے کام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی

حکومت آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ،ْمریم اورنگزیب کی گفتگو

جمعہ 11 نومبر 2016 15:57

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی ۔

(جاری ہے)

جمعہ کو وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے پیمرا کا دورہ کیا اس موقع پرچیئرمین پیمرا ابصار عالم نے وزیر مملکت کوپیمرا کے کام کے طریقہ کار پر بریفنگ دی گفتگو کرتے ہوئے وزیر مملکت نے کہا کہ حکومت اظہار آزادی رائے پر یقین رکھتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ حکومت آزادی صحافت کو یقینی بنانے کے لیے جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوںنے کہاکہ پیمرا اس بات کی یقین دہانی کرائے میڈیا پر چلنے والا مواد ملکی ثقافت اور قومی مفاد میں ہو۔ مریم اورنگزیب نے کہاکہ صحافیوں کے لیے مختلف تربیتی پروگراموں کا انعقاد وقت کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :