چینی ہنی کیپیٹل میں آسٹریلوی پٹرولیم پروڈیوسر میں اپنے حصص میں اضافہ کر دیا

جمعہ 11 نومبر 2016 15:16

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء)چین کے ہنی کیپیٹل نے نجی توانائی پلیئر ای این این گروپ کو اپنے اکثریتی اثاثے فروخت کرنے کے بعد محض آٹھ ماہ میں آسٹریلیا کے تیل و گیس پیدا کرنیوالی کمپنی سنتوس میں اپنے حصص میں اضافہ کر دیا ہے ،ہنی نے 159 ملین آسٹریلین ڈالر (121.

(جاری ہے)

19 ملین امریکی ڈالر ) میں گیارہ فیصد کی پریمیئم کے ساتھ کمپنی کے جاری کردہ سرمائے کا 2.25فیصد خریدا ہے ، سنتوس دراصل مارکیٹ کے بعد خریداری سے بے خبر تھا بعد ازاں جمعہ کو سرمایہ کاروں کے ساتھ تصدیق کرنے کے بعد اس نے اپنے حصص 3.2فیصد تک بڑھا دیئے ہیں ، سنتوس کے حصص جمعہ کو بندش پر 6.42فیصد کے اضافے سے 3.81آسٹریلین ڈالر (2.90امریکی ڈالر )تھے ،باور کیا جاتا ہے کہ ہنی نے معاہدے کے طورپر ای این این میں ایکویٹی حصص بھی خریدا ہے ۔