ہنگری کا مہاجرین کی آباد کاری پر پابندی کا بِل پارلیمنٹ میں منظوری کیلئے دوبارہ پیش نہ کرنے کا اعلان

مجوزہ بِل کو آئین کا حصہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے کیونکہ ہنگری کی حزبِ اختلاف مہاجرین کے بحران کے حوالے سے برسلز کا ساتھ دے رہی ہے،چونکہ آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکی لہذا نتیجے کے طور پر حکومت کو موجودہ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے ہی مہاجرین کی آباد کاری کے حوالے سے یورپی یونین کے کوٹا سسٹم منصوبے کے خلاف جد وجہد جاری رکھنی ہو گی، ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان کی مقامی ریڈیو سے گفتگو

جمعہ 11 نومبر 2016 15:15

بڈھاپسٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) ہنگری کی حکومت نے کہا ہے کہ مہاجرین کی آباد کاری پر پابندی عائد کرنے کا بِل پارلیمنٹ میں منظوری کے لیے دوبارہ پیش نہیں کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ایک مقامی ریڈیو سے گفتگو میں ہنگری کے وزیر اعظم وکٹور اوربان نے کہا کہ اس مجوزہ بِل کو آئین کا حصہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن کامیاب نہیں ہو سکے کیونکہ ہنگری کی حزبِ اختلاف مہاجرین کے بحران کے حوالے سے برسلز کا ساتھ دے رہی ہے۔

چونکہ آئین میں ترمیم نہیں کی جا سکی لہذا نتیجے کے طور پر حکومت کو موجودہ آئین کی حدود میں رہتے ہوئے ہی مہاجرین کی آباد کاری کے حوالے سے یورپی یونین کے کوٹا سسٹم منصوبے کے خلاف جد وجہد جاری رکھنی ہو گی۔ رواں ماہ کی آٹھ تاریخ کو ہنگری کے وزیرِ اعظم وکٹور اوربان کی جانب سے ملکی پارلیمنٹ میں مہاجرین کی آبادکاری پر ایک آئینی ترمیم کے ذریعے پابندی عائد کرنے کا منصوبہ ناکام ہو گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :