جرمنی میں سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے لیے بجٹ میں اضافہ کرنے پراتفاق

جمعہ 11 نومبر 2016 15:15

برلن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) جرمنی میں سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے لیے بجٹ میں اضافہ کرنے پر اتفاق ہوگیا۔جرمن میڈیا کی رپورٹوں کے مطابق پارلیمان کی ممبران میں اتفاق رائے ہو گیا ہے کہ ملکی سکیورٹی اور خفیہ اداروں کے لیے زیادہ رقوم مختص کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

جرمن روزنامہ بلڈ کی ایک رپورٹ کے مطابق پارلیمان کی بجٹ کمیٹی نے ایک ایسا منصوبہ منظور کر لیا ہے، جس کے تحت آئندہ برسوں میں وفاقی پولیس میں اضافی تین ہزار دو سو پچاس اہلکار بھرتی کیے جائیں گے۔ توقع ہے کہ جرمن حکومت شہری دفاع اور مہاجرین کے لیے مختص بجٹ میں بھی اضافے کو پروگرام رکھتی ہے۔

متعلقہ عنوان :