دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے، بھارتی وزیرداخلہ

عالمی رہنماوں کو انسانیت کی دشمن اس لعنت کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا، دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے اچھا یا برا نہیں، ہلاکت خیز ہتھیاروں اور جوہری ہتھیاروں کی دوڑ بھی دنیا کے لیے بڑے خطرات ہیں،راجناتھ سنگھ کا تقریب سے خطاب

جمعہ 11 نومبر 2016 15:16

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) بھارتی وزیرداخلہ راج ناتھ سنگھ نے کہا ہے کہ دہشت گردی، شدت پسندی آج کی دنیا کے بڑے خطرات ہیں ، اقوام عالم کو تمام دہشت گردوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا چاہیے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق نئی دہلی میں سترہویں عالمی چیف جسٹس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راج ناتھ سنگھ کا کہنا تھا کہ آج کل زیادہ تر تشدد مذہب کے نام پر کیا جارہا ہے، تشدد مذہب کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے، دہشت گردی، شدت پسندی آج کی دنیا کے بڑے خطرات ہیں، ہزاروں لوگ دہشت گردی کی بھینٹ چڑھ چکے ہیں۔

انھوںنے کہاکہ عالمی رہنماوں کو انسانیت کی دشمن اس لعنت کے خلاف متحد ہو کر لڑنا ہوگا، دہشت گرد دہشت گرد ہوتا ہے اچھا یا برا نہیں، ہلاکت خیز ہتھیاروں اور جوہری ہتھیاروں کی دوڑ بھی دنیا کے لیے بڑے خطرات ہیں۔

متعلقہ عنوان :