آرمی چیف نے سوات میں فوجی چھاؤنی اورآرمی پبلک سکول کاسنگ بنیادرکھ دیا
فوجی چھاؤنی کے قیام سے سوات میں ترقی کانیادورشروع ہوگا،سوات میں امن فوج اوریہاں کے عوام کی قربانیوں کی بدولت قائم ہوا۔جنرل راحیل شریف کاخطاب
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 11 نومبر 2016 15:04
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11نومبر2016ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے سوات میں فوجی چھاؤنی اور آرمی پبلک سکول کا سنگ بنیادرکھ دیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے آج سوات کا دورہ کیا جہاں پرآرمی چیف نے فوجی چھاؤنی اور آرمی پبلک سکول کا سنگ بنیادرکھا۔جنرل راحیل شریف نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فوجی چھاؤنی کے قیام سے سوات میں ترقی کا نیادورشروع ہوگا۔
چھاؤنی کے قیام سے لوگوں کو صحت وتعلیم اورروزگارکے مواقع میسرہونگے۔انہوں نے کہا کہ چھاؤنی کے قیام سے علاقے میں خوشحالی آئیگی۔آرمی چیف نے کہا کہ سوات میں امن فوج اوریہاں کے عوام کی قربانیوں کی بدولت قائم ہوا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے جمعہ کو سوات کے علاقوں مینگورہ ،کانجو اور خوازہ خیلہ کا دورہ کیا،دورے کے دوران جنرل راحیل شریف نے وزیراعلی اور گورنر خیبر پختونخوا کے ہمراہ سوات کنٹونمنٹ کا سنگ بنیاد رکھا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.