سنگین جرائم میں ملوث تھا تو نہال ہاشمی مجھے گورنر ہائوس آ کر کیوں ملتے تھے،عشرت العباد

سینیٹر کے بیان سے لاتعلقی پر وفاقی حکومت کا مشکور ہوں، سابق گورنر سندھ

جمعہ 11 نومبر 2016 15:15

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے سینیٹر نہال ہاشمی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ سنگین جرائم میں ملوث گورنر سے نہال ہاشمی اچھی طرح ملتے رہتے تھے معلوم نہیں نہال کو کیا ملال ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعہ کے روز سابق گورنر ڈاکٹر عشرت العباد نے سینیٹر نہال ہاشمی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ نہال ہاشمی کو کسی چیز کا ملال ہے معلوم نہیں میرا تو ان پر کوئی احسان نہیں ۔

نہال ہاشمی کو بیان دیتے ہوئے سوچنا چاہیئے تھا کہ جب میں گورنر تھا اس وقت تو وہ سنگین جرائم میں ملوث گورنر سے اچھی طرح ملتے تھے۔ ان کو نہیں معلوم تھا میں کون ہوں ڈاکٹر عشرت العباد نے وفاقی حکومت کی نہال ہاشمی کے بیان کو مسترد کرنے اور ذاتی رائے قرار دینے پر وفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ کیا کراچی میں بد امنی، لاقانونیت اور قتل و غارت اب نہیں ہو گی

متعلقہ عنوان :