ترکی نے برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کے لئے مذاکرات کا آغاز کر دیا

جمعہ 11 نومبر 2016 15:13

انقرہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) ترکی نے برطانیہ کے ساتھ آزادانہ تجارتی معاہدے کے لئے مذاکرات کا آغاز کر دیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خزانہ نیہات زیبیکی نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ہم نے برطانیہ سے اسکے یورپی یونین چھوڑنے کے بعد بڑے پیمانے پر دو طرفہ آزادانہ تجارتی معاہدے کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ اور دونوں ملک ان معاہدوں سے مستفید ہونے کے لئے پر عزم ہیں

متعلقہ عنوان :