دریائے نیلم اور دریائے جہلم نالہ لئی کا منظر پیش کرنے لگے

پانی میں کمی کے باعث شہری بوند بوند کو ترس گئے

جمعہ 11 نومبر 2016 15:13

مظفرآبا د(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) دریائے نیلم اور دریائے جہلم نالہ لئی کا منظر پیش کرنے لگے پانی میں کمی کے باعث شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے محکمہ پبلک ہیلتھ سابقہ کوئی پالیسی نہ بناسکے مختلف علاقوں میں پانی کی سپلائی 10روز بعد کی جاتی ہے شہری پریشان تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کے دارلحکومت مظفرآباد سے بہنے والے دو بڑے دریا ، دریائے نیلم ، دریائے جہلم میں پانی کی کمی کے باعث دریا نالے کی شکل اختیار کر چکا ہے جہا ں ایک عام آدمی بھی دریا عبور کرسکتا ہے جبکہ دوسری جانب قدرتی آفات کے باعث پانی کی کمی کی وجہ سے شہریوں کو پانی کی سپلائی میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے محکمہ پبلک ہیلتھ کی غفلت اور لاپر واہی کے باعث شہریوں کو پانی کی سپلائی صرف چند منٹوں کے لئے دی جاتی ہے وہ بھی 10روز کے بعد جس کی وجہ سے عام شہری پریشان ہو کر رہ گئے ہیں انھوں نے حکومت آزادکشمیر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شہریوں کو پینے کے پانی سپلائی کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں نہیں تو عوا م سراپا احتجاج کرے گی ۔