سہراب گوٹھ میں قانون نافذ کرنے والے اداروںکی کارروائی ایک دہشت گردہلا ک 2 فرار

جمعہ 11 نومبر 2016 15:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 نومبر2016ء) گلشن معمار کے علاقے سہراب گوٹھ سپرہائی وے گنامنڈی کے قریب پولیس اورقانون نافذ کرنے والے اداروںنے کارروائی کرتے ہوئے ایک مکان پرچھاپہ ماراتووہاںموجوددہشت گردوںنے فائرنگ شروع کردی،پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک دہشت گردماراگیاجبکہ 2ملزمان فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،پولیس نے بتایاکہ ملزم کے قبضے سے اسلحہ ،دستی بم اوردیگرسامان برآمدہواہے،اورملزم کاتعلق کالعدم تحریک طالبان سے بتایاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

ادھرنیوکراچی کے مختلف علاقوںگودھراکیمپ یوپی موڑالیون ون،الیون ای سمیت دیگرعلاقوںمیں کارروائی کرتے ہوئے 24مشتبہ افرادکوحراست میں لے کرتفتیش کیلئے تھانے منتقل کردیا۔