وزیراعظم آزادکشمیر کابرسلزمیںکشمیر کونسل ای یوکے دفترکا دورہ

یورپ میںکشمیریوں کے لئے کونسل کی کوششیں قابل ستائش ہیں، راجہ فاروق حیدر

جمعہ 11 نومبر 2016 15:04

برسلز(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) وزیراعظم آزادکشمیرراجہ فاروق حیدر خان نے کہاہے کہ مسئلہ کشمیرکو یورپ میں اجاگرکرنے کے لئے کشمیرکونسل ای یو کی کوششیں قابل ستائش ہیں۔ ان خیالات کا اظہارانھوں نے گذشتہ روزیہاں برسلزمیں کشمیرکونسل ای یو کے سیکرٹریٹ کے دورے کے موقع پر کہی۔ انھوں نے کہاکہ کشمیر کونسل ا ی یو علی رضاسید کی سربراہی میں یورپ میں مسئلہ کشمیرکے حوالے سے اہم کردار اداکررہی ہے۔

ہمارے لئے یہ بات قابل قدرہے کہ علی رضاسید اور ان کی ٹیم یورپ میں اپنا قیمتی وقت اورذرائع استعمال میں لاکر مظلوم کشمیریوں کی حمایت میں آوازبلندکررہی ہے۔وزیراعظم نے زوردیا کہ عالمی سطح پر کشمیریوں کی حمایت میں کوششیں تیزترکی جانی چاہیے تاکہ کشمیریوں کی مشکلات کم ہوسکیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سینئروزیرچوہدری طارق فاروق، ایم ایل اے راجہ جاویداقبال، وزیراعظم کے پی ایس اومسعود الرحمان اورپریس سیکرٹری راجہ وسیم موجودتھے ۔

علی رضاسید اورکونسل کے سینئرعہدیداران ایمبسڈر انتھونی کرزنراور سردار صدیق نے وزیراعظم اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ اس موقع پر سینئرصحافی خالد حمید فاروقی ، حافظ انیب راشد، دانشورشیرازراج اور سیاسی وسماجی شخصیات جبار خان اور شبیرجرال بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :