امریکہ،ریاست اوریگون میں ٹرمپ مخالف مظاہروں میں تشدد

مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں کی شیشے توڑ ڈالے،پولیس پر کریکر پھینکے ،کوڑے دان کو آگ لگادی

جمعہ 11 نومبر 2016 15:04

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) امریکہ کے مختلف شہروں میں دوسرے روز بھی صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ کے منتخب ہونے کے خلاف احتجاج جاری ہے جبکہ ریاست اوریگون کے شہر پورٹ لینڈ میں مظاہروں نے پرتشدد صورتحال اختیار کر لی ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پوررٹ لینڈ میں سڑکوں پر ہزاروں کی تعداد میں مظاہرین نے دکانوں اور گاڑیوں کی شیشے توڑے ہیں جبکہ پولیس نے مظاہرے کو فساد قرار دے دیا ۔

(جاری ہے)

مظاہرین کی جانب سے کریکرز پھینکے گئے جبکہ ایک بڑے کوڑے دان کو بھی آگ لگا دی گئی۔زیادہ تر مظاہرین نوجوان تھے اور ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی صدارت نسلی اور صنفی تقسیم پیدا کرے گی۔بالٹیمور میں پولیس کا کہنا تھا کہ 600 افراد نے پرامن طریقے سے شہر میں ریلی نکالی۔ منیاپولس میں مظاہرین نے کچھ وقت کے لیے ایک ہائی وے بلاک کی۔ سان فرانسسکو میں سکول کے طالب علموں نے قوس و قزح رنگوں والے بینرز اور میکسیکو کے جھنڈے لہرائے۔ادھر ٹرمپ کی مہم چلانے والی ٹیم نے کہا ہے کہ وہ مسلمانوں کی امریکہ آمد روکنے اور ماحولیاتی تبدیلی کم کرنے کے لیے پیرس معاہدے کو ختم کرنے جیسے بیانات کو ویب سائٹس سے ہٹا دیں گے۔

متعلقہ عنوان :