فن لینڈ میں فزکس ، میتھ ، تاریخ، ادب اور جغرافیہ کے مضامین ختم کرنے کا اعلان

جمعہ 11 نومبر 2016 15:02

ہیلسنکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) فن لینڈ کی وزارت تعلیم نے سکول سسٹم میں انقلابی تبدیلی کا اعلان کر تے ہوئے فزکس ، میتھ ، تاریخ، ادب اور جغرافیہ مضامین ختم کردیئے،تعلیم کے نئے طریقے کار کا اطلاق 16سال کے طلبہ سے ہو گا،غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فن لینڈ کے محکمہ تعلیم نے نصاب سے پانچ مضامین ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

(جاری ہے)

جن مضامین کو نصاب سے ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں فزکس ، میتھ ، تاریخ، ادب اور جغرافیہ کے مضامین شامل ہیں جو اب نصاب کا حصہ نہیں ہونگے ۔تعلیم کے نئے طریقے کار کا اطلاق 16سال کے طلبہ سے ہو گا۔