امریکامیں پولیس نے اہم شاہراہوں پر سول نافرمانی کی طرز کا قانون نافذ کردیا

ٹرمپ کے ہوٹلز، پلازہ اور دیگر ملکیتوں کے آس پاس رکاوٹیں کھڑی کردیں گئیں،حالات کشیدہ

جمعہ 11 نومبر 2016 15:02

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر کے خلاف ہونے والے احتجاج کے پیش نظر پولیس نے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹلز، پلازہ اور دیگر ملکیتوں کے آس پاس رکاوٹیں کھڑی کردیں، ڈونلڈ ٹرمپ نے حال ہی میں واشنگٹن میں پنسلوینیا اوینیو ہوٹل کا افتتاح کیا ، جب کہ نو منتخب صدر مین ہٹن میں ٹرمپ پلازہ میں رہائش پذیر ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق لاس اینجلس میں میوزکل بینڈ کے کارکنوں نے ڈاؤن ٹاؤن پر احتجاج کرکے روڈ بلاک کردیا، جس سے ٹریفک جام ہونے کے بعد پولیس نے شاہراہ کو خالی کرایا، مینی سوٹا ریاست کے شہر منی پولس میں پولیس نے انٹریسٹ 94 جیسی اہم شاہراہوں پر سول نافرمانی کی طرز کا قانون نافذ کردیا ہے۔

متعلقہ عنوان :