ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں کو ناانصافی قرار دے دیا

میری جیت کے خلاف منظم مظاہرے میڈیا کے اکسانے پر کیے جارہے ہیں،مظاہروں پر ردعمل

جمعہ 11 نومبر 2016 15:02

نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 نومبر2016ء) نو منتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے خلاف ہونے والے مظاہروں پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے خلاف ہونے والے منظم مظاہرے میڈیا کے اکسانے پر کیے جا رہے ہیں، ان کے خلاف ہونے والے مظاہرے ناانصافی پر مبنی ہیں۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق ٹرمپ نے اپنے خلاف امریکا بھر میں ہونے والے مظاہروں پر سوشل ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی شفاف صدارتی انتخابات کے ذریعے ہوئی ہے، میڈیا کے اکسائے جانے پر شروع کیے گئے مظاہرے کھلی ناانصافی ہیں۔

ٹرمپ مخالف مظاہروں پر ڈونلڈ ٹرمپ کی مہم کے نمائندوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ اپنی پہلی تقریر میں کہہ چکے ہیں کہ تمام امریکیوں کے صدر ہیں

متعلقہ عنوان :