لیونارڈ کوہن82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

جمعہ 11 نومبر 2016 15:02

لیونارڈ کوہن82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) معروف کینیڈین نژاد امریکی گیت نگار اور شاعر لیونارڈ کوہن 82 برس کی عمر میں انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق کینیڈا کے اس فنکار کے فیس بک پیچ پر ان کی وفات کی خبر شائع کرتے ہوئے کہا گیا کہ دنیا ایک اہم موسیقار سے محروم ہو گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ امریکی شہر لاس اینجلس میں کوہن کے لیے ایک یادگاری تقریب جلد ہی منعقد کی جائے گی۔ متوفی نے اکتوبر میں ہی اپنا 14 واں البم ریلز کیا تھا۔