روس پر عائد پابندیوں کو مزید سخت کرنے پر غور

جمعہ 11 نومبر 2016 15:02

برسلز ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 نومبر2016ء) یورپی یونین کریمیا کے بحران کے تناظر میں روس پر عائد پابندیوں کی مدت میں توسیع کر سکتی ہے۔

(جاری ہے)

برطانوی خبر رساں ادرے نے سفارتی زرائع کے حوالے سے بتایاکہ اگر نامزد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ماسکو حکومت سے زیادہ گرمجوشی پر مبنی تعلقات استوار کرنے کی کوشش کی تو ان پابندیوں کو مزید سخت بنا دیا جائے گا۔ روس پر عائد ان پابندیوں کی مدت دسمبر میں ختم ہو رہی ہے۔ کریمیا پر روسی کنٹرول کے بعد 2014 میں یورپی یونین نے یہ پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن میں ہر6ماہ بعد توسیع کی جا رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :