مسلم لیگ (ن) پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے لازوال کردارادا کر رہی ہے ‘سی پیک منصوبہ اہم ترین منصوبہ ہے

مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنماء چوہدری شیراز اور چوہدری خادم حسین کا بیان

جمعہ 11 نومبر 2016 14:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) آزادکشمیر کے رہنماء چوہدری شیراز اور چوہدری خادم حسین آف ڈھیری چوہدریاں نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن پاکستان کو ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے اپنا لازوال کردارادا کر رہی ہے سی پیک منصوبہ ملکی نوعیت کا اہم ترین منصوبہ ہے جس کی تکمیل کے بعد پاکستان ایشیاء کی تجارتی منڈی کا روپ اختیار کر جائیگا عمران خان اور اپوزیشن حکومت کیخلاف محاذ کھڑا کر سی پیک منصوبہ کیخلاف سازشیں کر رہی ہے ان کا یہ مقصد کسی بھی صورت پورا نہیںہوگا۔

انہوںنے کہا کہ میاںمحمد نواز شریف پاکستان کی تعمیروترقی کے ہیرو بن چکے ہیں پورے پاکستان میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھایا جا چکا ہے جبکہ سڑکوں کی پختگی عوام کو صحت و تعلیمی جیسی بنیادی ضروریات کی فراہمی مسلم لیگ ن کی اولین ترجیحات میں شامل تھیں اور یہی وجہ ہے کہ آج پاکستان ترقی پذیر ممالک میں سرفہرست کھڑا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ عالمی اقتصادی اداروں کی طرف سے پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی تعریف اس بات کا واضع اشارہ ہے کہ پاکستان معاشی لحاظ سے ایک مضبوط ملک کے طورپر سامنے آرہا ہے جبکہ پاکستان کی ترقی اور خوشحال کیلئے حالیہ اقدامات سے پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک ترقی یافتہ ملک بن کر سامنے آئیگا۔

انہوںنے کہا کہ پاکستان میں اپوزیشن اور دھرنا لیڈر منفی پروپیگنڈا کر کے ملک میں تعمیروترقی کی رفتار کو روکنا چاہتے ہیں لیکن یہ عناصر اپنے اس مشن میںکسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :