سپیکر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر سے (ن)لیگی رہنمائوں میمونہ بخاری اور آفتاب احمد مغل کی ملاقات

جمعہ 11 نومبر 2016 14:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کے ساتھ مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی سیکرٹری جنرل میمونہ بخاری اور آفتاب احمد مغل کی ملاقات خواتین کے مسائل پر گفتگو مسلم لیگ ن کی مضبوطی کیلئے اپنا بھرپور کردارادا کروں گی بات چیت تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مسلم لیگ ن خواتین ونگ سٹی میرپور کی سیکرٹری جنرل میمونہ بخاری نے اسپیکر شاہ غلام قادر سے ان کے آفس میں ملاقات کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم راجہ فاروق حیدر خان کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری پرزوردیتاہے کہ وہ مقبوضہ جموںوکشمیرکو بھارت کے غاصبانہ تسلط سے آزاد کرانے اور جموںوکشمیرکے عوام کوان کا پیدائشی حق خودارادیت دلانے کے لیے اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیرکے جلد حل کے لیے اپنی عالمی ذمہ داریاں پوری کرے اور اس مقصد کی خاطراقوام متحدہ کی قراردادوں کے تحت ریاست جموںو کشمیر میں رائے شماری کااہتمام کرے میمونہ بخاری نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اورسپہ سالار جنرل راحیل شریف کی سربراہی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن ضرب عضب اور نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کے لیے پوری قوم دعا گوہ ہے محتر مہ میمونہ بخاری نے کہا کہ لائن آف کنٹرول اور ورکنگ بائونڈری پربھارتی فوج کی مسلسل بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری کی شدید مذمت کرتے ہوئے بھارت پرواضح کر دینا چاہتے ہیں کہ پاکستان اور آزادجموںکشمیرکے خلاف کسی جارحیت کاارتکاب کیاتو آزادجموں کشمیر کے عوام مسلح افواج پاکستان کے شانہ بشانہ وطن عزیز کے دفاع کے لیے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔

متعلقہ عنوان :