مقبوضہ کشمیر میں سلگتی ہوئی آگ کو بھجانے کیلئے پوری قوم کو یکجان ہونا پڑیگا‘ مقبوضہ کشمیر کے عوام کا خون اتنا سستا نہیں کہ وہ گلی کوچوں میں بہایا جائے‘24نومبر کو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے

آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر محمد اسلم بٹ کا بیان

جمعہ 11 نومبر 2016 14:55

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 11 نومبر2016ء) آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس سٹی میرپور کے صدر محمد اسلم بٹ نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں سلگتی ہوئی آگ کو بھجانے کیلئے پوری قوم کو یکجان ہونا پڑے گا مقبوضہ کشمیر کے عوام کا خون اتنا سستا نہیں کہ وہ گلی کوچوں میں بہایا جائی24نومبر کو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے بھرپور انداز میں اظہار یکجہتی کریں گے ‘موثر احتجاج کر کے مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کریں گے کسی لکیر کو نہیں مانتے جس سے کشمیریوں کا تشخص مجروع ہوتا ہو بھارت مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پردہ ڈالنے کیلئے پراپوگینڈا کر رہا ہے بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں تباہی برپا کر رکھی ہے اگر مقبوضہ کشمیر کے عوام کو ان کا حق نہ دیا گیا تو زبردستی اپنا حق لینا جانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوںنے اپنے بیان میں کیااسلم بٹ نے کہا کہ24نومبرکو سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کریں گے مقبوضہ کشمیر میں چلنے والی تحریک ہر دو صورت کامیاب ہو گی بھارتی فوج نے مقبوضہ کشمیر میں دہشت گردی قائم کر رکھی ہے اور اپنا ناجائز قبضہ جما کر کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے کشمیریون کو ان کا پیدائشی حق دیئے بغیر ایشاء میں امن کا قیام ممکن نہیں اقوام عالم لونڈی کا کردار چھوڑ کر کشمیریوں کو ان کا پیدائشی حق دلوانے کیلئے اپنا کردارادا کرئے۔

(جاری ہے)

اقوا م عالم آ نکھوں پر بند ی تصب کفر عالم کی پٹی کھول دیں کشمیری دو قومی نظر یہ کی بنیاد پر کئی دھائیوں سے آگ اور خون کے دریا کو عبور کر کے اپنی جدو جہد کو جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ بھارت کی 8لاکھ درندہ صفت فوج کے زریعہ کشمیر پر غاصبانہ قبضہ جما رکھا ہے انسانی حقوق کی پامالی، گمنام قبروں کی دریافت کالے قانون کے تحت لاکھوں بے سہارا مسلمانوں کا قتل عام ایک عالم واقف ہے۔ 24نومبر کو کشمیری قوم سیز فائر لائن کو عبور کر کے کشمیری قوم سے اظہار یکجہتی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :